ملتان ،ْ ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دور ان قبرستان کی زمین پر بنائی گئیں دکانیں بھی گرا دیں

رشید آباد، نشتر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں آپریشن کے دوران درجنوں تھڑے اور تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دور ان قبرستان کی زمین پر بنائی گئیں دکانیں بھی گرا دیں ، رشید آباد، نشتر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں آپریشن کے دوران درجنوں تھڑے اور تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے رشید آباد، نشتر روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں تجاوزات ختم کر دیں۔

نشتر روڈ پر قبرستان کی زمین پر بنائی گئیں 3 دکانیں اور چائے کا ہوٹل بھی گرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ملازمین اور پولیس کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے بعد تاجروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے تاہم آپریشن کے دوران ایک ماہ کے اندر شہر میں قائم غیر قانونی پلازے، دکانیں اور مکانات بھی گرائے جائیں گے۔ اے سی سٹی کا کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں