تاریں گرنے سے دوبچوں کی وفات ،ایس ڈی او و لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

ملتان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)اتھارٹی نے وہاڑی میں تاریں گرنے کے حادثہ میں دو بچوں کی ناگہانی وفات کا سخت نوٹس لے لیا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری نے متعلقہ ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ /فیڈر انچارج کو فوری طورپر معطل جبکہ سب ڈویژنل آفیسر میپکو ٹھینگی، سب ڈویژن وہاڑی طلحہ محمود اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد ریحان کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا، جنرل منیجر آپریشن میپکو، ڈائریکٹرمانیٹرنگ اینڈ سرویلنس اور ڈپٹی ڈائریکٹرسیفٹی میپکو کو معاملے کی انکوائری پر مامور اور 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیاہے ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق 11KVچک24WBفیڈر کے یہ کھمبے کپاس کے کھیت میں نصب ہیں جہاں حادثہ پیش آیا، انکوائری رپورٹ میں غفلت ثابت ہونے پر ملازمین کو سخت سزادی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں