22 ہزار سے زائد ڈیڈڈیفالٹرزسے 23کروڑ سے زائد رقم وصول کرلی، میپکو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

ملتان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)نے واجبات/بقایاجات ادانہ کرنیوالے مستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 22 ہزار894پرائیویٹ ڈیڈڈیفالٹرز سے 23کروڑ64لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات پر میپکو آپریشن سرکل کی ٹیموں نے واجبات /بقایاجات ادانہ کرنیوالے ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ، کمرشل ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈ کوارٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی میں 22ہزار894مستقل نادہندگان سے مجموعی طورپر 23کروڑ64لاکھ80ہزارروپے سے زائد رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں