ایدھی فائونڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،ساجدہ خلیل

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

ملتان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) انرویل ڈسٹرکٹ چیئرمین ساجدہ خلیل نے کہا ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے تمام کلبز ممبران عطیات جمع کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرویل کلب مڈ ٹائون کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا جلاس میں صدر شاہین معظم خاکوانی۔

سیکرٹری رفعت شاہد نے کلب کی ماہانہ سرگرمیوں۔

(جاری ہے)

انرویل ڈسٹرکٹ کی آذر بائیجان اور تاشقند انٹرنیشنل ریلی میں کلب ممبران کی شرکت سفر کااحوال بتایا اور مکمل ہونے والے فلاحی رفاعی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایدھی فاوئنڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے جس کے تحت کلبز ممبران مارچ 2019 تک عطیات جمع کریں گی جو مارچ میں کراچی دورہ پر ایدھی آفس جمع کرائے جائیںگے۔ اجلاس میں رفعت اعظم۔شہناز زوالفقار،عالیہ افضل ،مسز ترین،نرگس اشفاق،شگفتہ شہزاد،مسرت خاکوانی شاہین لنگڑیال،عذرا خاکوانی،مسز نقوی،کوکب ظفر ،ثمر ثاقب نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں