کرپشن کے خاتمے کیلئے رجسٹری برانچ میں وڈیوکیمرے نصب کردیئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنرملتان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

ملتان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مد ثر ریا ض ملک نے گز شتہ روز عوامی شکا یا ت کا جا ئز ہ لینے کیلئے اچانک رجسٹر ی بر انچ با غ لا نگے خا ن کا دور ہ کیا اور موقع پر سا ئلین کے مسا ئل سننے کے بعد فور ی ازا لے کے احکا ما ت جا ری کئے۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر میر نواز اسسٹنٹ کمشنر صدر قا ضی منظو ر بھی انکے ہمر اہ تھے۔

ڈ پٹی کمشنر مد ثر ریا ض ملک نے سا ئلین کی سہو لت کیلئے سایہ دا ر شیڈ زاور پنکھے لگا نے کا بھی حکم جا ری کیا۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک نے کہا کہ رجسٹر ی بر انچ میں کر پشن کی شکا یا ت پر سخت ایکشن لیا جا ئے گا،بہتر سر وس فر اہم کر نے او ر رجسٹر ی کے عمل کو تیز کر نے کیلئے سب رجسٹرا ر کینٹ اور سٹی کے دفاتر کو مختلف عما رات میں شفٹ کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ رجسٹر ی بر انچ میں کر پشن روکنے کیلئے آ ڈ یو اور وڈیو کیمر ے بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ سائلین کے گھر وں تک رجسٹر ی کی بر اہ راست تر سیل کیلئے خصوصی ڈا ک خا نہ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ڈ پٹی کمشنر نے اپنے دور ے کے دور ان سب رجسٹرا ر کو حکم دیا کہ سرکا ری فیسو ں کی تفصیلا ت بینرز کے ذ ریعے دفاتر میں آ ویزا ں کی جا ئیں تا کہ کو ئی اہلکا ر فیسو ں کی مد میں غبن نہ کر سکے۔اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر نے رجسٹری بر انچ کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ریکا رڈ کی انسپکشن کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں