روز کے اندر شہر کی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرنے کاحکم

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:50

ملتان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) کمشنر ملتا ن ڈویژن عمر ان سکندر بلو چ نے کہا ہے کہ 3 روز کے اندر شہر کی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کی جا ئے ۔سرکا ری عما رتو ں کی دیوا رو ںپر وا ل چاکنگ نظر آ ئی تو سربر اہ کے خلاف کا رروا ئی کی جا ئے گی ،تما م ادارے وال چاکنگ ختم کر کے کمشنر آ فس میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کروائیں غیر قانونی بل بو رڈز ،بینرز لگا نے وا لو ں کو وارننگ دے کر کا رروا ئی کی جا ئے ،تجاوزا ت کے خلاف آپر یشن کو کامیا ب بنا نے کیلئے غیر قانو نی قبضے کر وانے اور نقشہ پا س کر نے وا لو ں کو پکڑا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر زاپنے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کر پشن کا اختیا ر استعما ل کر تے ہوئے کر پٹ کالی بھیڑو ں کے خلاف کارروا ئی کر یں ،کسی بڑے مگرمچھ کو پکڑیں گے تو مثال قائم ہو گی اور با قی سب ٹھیک ہوجا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر کمشنر ملتا ن عمر ان سکند ر بلو چ نے ڈو یژن بھر میں جا ری کلین اینڈ گر ین پنجا ب مہم کے جائز ہ اجلاس کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کیا ۔کمشنر ملتا ن نے کہا کہ قبضہ ما فیا کروانے وا لے ،نقشہ پاس کر نے وا لے سر کا ری دفتروں میں ہی بیٹھیں ہیں ۔ان کو تلا ش کر کے نہ صر ف کارروائی کر یں بلکہ مثا ل قائم کر یں تا کہ مستقل میں کو ئی غلط کا م کر نے کا سو چ بھی نہ سکے ،جتنی محنت تجاوزا ت گر انے میں لگا رہے ہیں ۔

اتنی محنت ایسے کر پٹ عنا صر ڈھونڈ نے بھی لگا ئیں تا کہ اس مہم کو کامیا ب بنا یا جا سکے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ میپکو ،پی ٹی سی ایل ، واسا نے غیر قانو نی عما رات کو کنکشن دیا تو سخت محکمانہ کارروا ئی کی جا ئے گی ۔غیرقانو نی ہا ئو سنگ سکیمو ں با ر ے کمشنر ملتان نے کہا کہ 31 غیر قانو نی ہا ئوسنگ سکیمو ں اور 183 غیر قانونی لینڈ سب ڈو یژ ن کے با رے جامع رپور ٹ پیش کی جا ئے ،ہا ئو سنگ کالو نیو ں کے معاملے میں بھی اندھیر نگری مچی ہو ئی ہے ۔

ان کے با رے بھی لا ئحہ عمل تیا ر کر یں گے ان کی وجہ سے ملتا ن کی پہچا ن پھلو ں کے با غ ختم ہو رہے ہیں اور ذرخیر زمینیں تباہ ہو رہی ہیں ،کمشنر ملتا ن نے کہا کہ ہر سال پو دے لگا ئے جا تے ہیں ۔مگر ان کی حفاظت کا کو ئی بند وبست نہیں کیا جا تا اگر پو دو ں کی حفا ظت کو یقینی بنا یا گیاہو تا تو آ ج ہر طر ف نہ صر ف سبز ہ ہو تابلکہ ہمیں مو سمی درجہ حر ار ت کی سختی سے بچنے کیلئے با ربا ر مہما ت شر وع نہ کر نا پڑ تیں جو پودے لگا ئے جائیں ان کا نہ صر ف ریکا رڈ رکھا جا ئے بلکہ ان کو گا ہے بگا ہے چیک بھی کیا جا ئے اور یہ سب کا م صر ف فا ئلو ں تک محد ود نہ رکھے جا ئیں ۔

ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مدثر ریا ض ملک نے تجا وزا ت با ر ے بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع ملتا ن میں اب تک 965 وارننگ جا ری کی گئی ہیں جبکہ 193300 رو پے جر ما نہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔3 ایف آ ئی آ ر در ج کر و ائی گئی ہیں جبکہ 69 سائٹ کلیئر کروائی گئی ہیں ۔کل 121148 کنا ل جگہ واگزا ر کر ائی گئی ہے جس کی قیمت 1196904 ملین رو پے ہے ۔ جبکہ اس مہم سے پہلے بھی ملتا ن میں شجر کا ری کی گئی جس میں 10,000 بڑ ے پودے اور 100 کھجو ر کے در خت لگا ئے گئے ۔

ڈ ی سی لو دھر اں ثاقب علی عطیل نے بتا یا کہ اب تک 1062.35 ملین کی 162 ایکٹر زمین واگزا ر کر ائی جا چکی ہے ۔ضلع لودھر اں سے 8,356 ٹن کو ڑا کر کٹ بھی اٹھا یا گیا ہے جبکہ 33 وارڈز میں فی وارڈ 50 گند کی ٹو کر یا ں بھی رکھوا ئی گئی ہیں ۔شجر کا ری مہم میں اب تک 3 لا کھ 21 ہزا ر سے زائد پو دے لگا ئے جا چکے ہیں ۔ڈی سی خانیو ال اشفاق احمد چوہد ری نے بتا یا کہ 2193 کنا ل 5 مر لے رقبہ واگز ار کروا یا جاچکا ہے جس کی مالیت 828.39 ملین ہے ۔

ٹو ٹل 507 مقاما ت سے 150.05 ٹن کو ڑا کر کٹ اٹھا یا گیا ہے جبکہ تین لا کھ سے زائد درخت لگا ئے جا چکے ہیں ۔ڈ ی سی وہا ڑ ی عرفان علی کا ٹھیا نے بتا یا کہ اب تک 824 کنا ل زمین واگز ار کر ائی جا چکی ہے جس کی ما لیت 2372.6 ملین ہے ۔گرین پنجا ب کے تحت 1 لا کھ 28 ہز ار پودے لگا ئے جا چکے ہیں جبکہ ضلع میں مکمل صفا ئی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں