بجلی چور ملک وقوم کے مجرم ہیں ان کے خلاف آپریشن کرکے مقدمات درج کرائے جائیں۔چیف ایگزیکٹومیپکو

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:50

ملتان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ افسران کریش مینٹی نینس پروگرام پر عملدرآمد کرنے کے لئے فوری طورپر فیلڈ میں نکلیں اور ریجن بھر میں ایسی ہائی ٹینشن /لوٹینشن لائنوں ، پولز اور تاروں کی مرمت اور مینٹی نینس کریں تاکہ حادثات رونمانہ ہوسکیں۔

وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام ایس ایز کو ہدایت کی کہ ریجن بھر میں ڈیڈڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طورپر چیک کروائے جائیں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ ڈیفالٹرز کسی بھی دوسرے ذرائع سے بجلی حاصل نہ کرسکیں اگر کسی علاقہ میں مستقل نادہندگان کو بجلی فراہم کی گئی تو متعلقہ ایس ڈی اوز اور لائن سپریٹنڈنٹ کے خلاف ایکشن لیں ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چور ملک وقوم کے مجرم ہیں ان کے خلاف آپریشن کریں اور مقدمات کا اندراج یقینی بنائیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ کاروائی کریں اور چوروں سے کوئی رعایت نہ برتیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں