بجلی چوروں کے خلاف ایکشن ،12بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ،ایک گرفتار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:50

ملتان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)کی چیکنگ ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایکشن جاری ہے ۔مختلف علاقوں میں12بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ، ایک بجلی چور گرفتار۔9ٹرانسفارمرزاور 8پولز اتار کر قبضہ میں لے لئے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر محمد اکرم چوہدری کی خصوصی ہدایات پر میپکو چیکنگ ٹیموں کی جانب سے ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی سب ڈویژن بوریوالہ کی جانب سے ایک بجلی چور کے خلاف درج کروائی جانیوالے مقدمہ میں نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیاجبکہ رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرانسفارمر اور 8پولز اتارکر قبضہ میں لے لئے ۔ ڈی جی خان کے زیر انتظام کوئٹہ روڈاور شادن لُنڈسب ڈویژنوں میں آپریشن کرتے ہوئے 10بجلی چوروں کے مقدمات درج جبکہ 8ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے گئے ۔ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن یزمان نے ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں