ڈپٹی کمشنر ملتان نے ضلع بھر میں اینٹوںکے سرکاری نرخ مقرر کردئیے

پیر 22 اکتوبر 2018 20:38

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے ضلع بھر میں اینٹوں (خشت)کے سرکاری نرخ مقرر کردیئے ہیں، کوئلے سے تیار کردہ (9X4.5X3)اول ایک ہزار اینٹوں کی قیمت 6300روپے مقرر جبکہ(9X4.

(جاری ہے)

5X3) دوم ایک ہزار اینٹوں کے نرخ 5000روپے مقررکئے گئے ہیں، مقرر کردہ نرخوں کا تعین ڈپٹی کمشنر ملتان اور بھٹہ مالکان کے مابین میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بھٹہ مالکان کیلئے ضروری ہے کہ وہ ان نرخوں پر اینٹوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور اوورچارجنگ نہ کریں جبکہ اینٹوں کے تعین کردہ نرخوں کی لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں بھی کریں، قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سپیشل مجسٹریٹس بھٹہ مالکان کیخلاف ایکشن لیں گے اور زائد نرخ وصول کرنے والے بھٹہ مالکان کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں