بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12افرادکوسپردخاک کردیاگیا، نماز جنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت

پیر 22 اکتوبر 2018 23:27

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) اتوارکی شب ڈیرہ غازیخان کے قریب بس حادثے کاشکار ہونے والے ایک ہی خاندان کے 12افرادکوپیرکی شام ملتان میں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنا زہ سیوڑہ چوک کے مرکزی گرائونڈمیں اداکی گئی ۔اس حادثے میں 19افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں سے 15کاتعلق ملتان کے علاقے سیوڑہ چوک سے تھا۔نمازجنازہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوںمیں 3 سگے بھائی محمد حسین ،عنایت اورمجید بھی شامل ہیں ۔جن دیگر افرادکی نمازجنازہ اداکی گئی ان کے نام جوہررضا،اللہ دتہ ،محمد یوسف ،ساجد ،جمشید ،حامد،غضنفر،طاہر اورساجد ہیں ۔نمازجنازہ میں سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر،ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں