بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے شعور و آگہی واک کاانعقاد

منگل 23 اکتوبر 2018 23:10

ملتان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) لاری اڈہ اولڈ ٹرمینل پر بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے شعور و آگہی واک کی گئی، واک کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے کیا گیا، واک کی قیادت ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملک سمیع احمد نے کی،واک میں لاری اڈہ پر مختلف کام کرنے والے سٹریٹ چلڈرن، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے آفیسرز، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی، واک کا مقصد لوگوں میں بچوں کے تحفظ، حقوق اور معاشرے میں کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنا اور معاشرے میں بچوں کے ساتھ تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے تاکہ کے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں