اے پی پی ملتان کے انجینئرنگ سپروائزر سید سرور بخاری کی والدہ کو سپردخاک کردیاگیا

منگل 13 نومبر 2018 00:40

ملتان ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) اے پی پی ملتان کے انجینئرنگ سپروائز ر سیدسروربخاری کی والدہ بقضائے الہی انتقال کرگئیں۔ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقے قصبہ مڑل میں اداکی گئی ۔جس میں اے پی پی کے کارکنوں سمیت زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی وسماجی شخصیات،علاقے کے معززین اوراہل علاقہ کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اہم شرکاء میں رکن صوبائی اسمبلی میاں عبداللہ ،میاں کامران مڑل ،یونین کونسل کے چیئرمین اورمیاں اجمل مڑل شامل تھے ۔ان کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی بروز جمعہ 16نومبر کو ان کے آبائی علاقے قصبہ مڑل میں اداکی جائے گی ۔دریں اثناء ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان کے کارکنوں کاتعزیتی اجلاس سٹیشن منیجر افتخار احمد قاضی کی صدارت میں منعقدہواجس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں