موسمی نزلے سے دوافراد کی مبینہ اموات، ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر قائم کردیئے گئے

بدھ 14 نومبر 2018 17:12

موسمی نزلے سے دوافراد کی مبینہ اموات، ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر قائم کردیئے گئے
ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ملتان میںموسمی نزلے (سیزنل انفلوئنزا)سے مبینہ طورپر دومریضوں کی اموات کے بعد محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات شروع کردیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطاء الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نشترہسپتال سمیت ضلع ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں انفلوئنزا کائونٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں مریضوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کرارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میںسیزنل انفلوئنزاکی دس ہزار ویکسین مہیا کی گئی ہے جو کہ خاص طورپر غریب مریضوںکے لیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر وائس چانسلر نشترہسپتال کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں ایم ایس ، ڈی او ہیلتھ سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں اس حوالے سے مختلف اقدامات کوحتمی شکل دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں