میپکو نے رواں ماہ 1056کلومیٹرہائی ٹینشن لائنیں نصب کیں

جمعرات 15 نومبر 2018 23:17

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے ، نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت رواں مالی سال 2018-19؁ء کے دوران1056کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی )لائنیں نصب کی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی 74ہزار910 کلومیٹرہوگئی ہے جبکہ اسی دورانئے میں831کلومیٹر لوٹینشن (ایل ٹی) لائنیں نصب کی گئی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں لوٹینشن لائنوں کی لمبائی 49 ہزار 391 کلومیٹر ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی تا اکتوبر2018؁ء کے دوران ملتان سرکل میں81کلومیٹر ایچ ٹی اور14کلومیٹر ایل ٹی، ڈی جی خان سرکل میں140کلومیٹر ایچ ٹی اور27 کلومیٹر ایل ٹی ، وہاڑی سرکل میں152کلومیٹر ایچ ٹی اور2کلومیٹر ایل ٹی، بہاولپور سرکل میں174کلومیٹر ایچ ٹی اور19ایل ٹی ، ساہیوال سرکل میں236کلومیٹر ایچ ٹی، رحیم یار خان سرکل میں55کلومیٹر ایچ ٹی اور6کلومیٹر ایل ٹی، مظفرگڑھ سرکل میں44کلومیٹر ایچ ٹی ، بہاولنگر سرکل میں90کلومیٹر ایچ ٹی اور15کلومیٹر ایل ٹی جبکہ خانیوال سرکل میں79کلومیٹر ہائی ٹینشن لائنیں نصب کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں