میپکو نے بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

جمعرات 15 نومبر 2018 23:17

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر کے مختلف 11KV فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میں17 نومبر کوصبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گی، اس بندش سی11KVطاہر آباد،5فیض، بوریاں والا، سٹی لاڑ ، نیو زیڈ ٹائون،ماڈل ٹائون،محمود کوٹ،نیو حسن آباد،نیو ڈیہڑ،اولڈ ڈیہڑ،وومن یونیورسٹی،پنجاب گورنمنٹ ہائوسنگ سوسائٹی 1،2 اور3فیڈرزمتاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

16اور17نومبر کو 11KVآزگارڈ9-، نفیس ملز فیڈرزاور17نومبر کو 11KVمظفر گڑھ فیڈر(مظفر گڑھ گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،17نومبر کو 11KVپیر سواگ فیڈر(کروڑ لال عیسن گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،11KVاکبر آباد،کُند سرگانہ اور باقر پور فیڈرز(باٹی بنگلہ گرڈ اسٹیشن) سے صبغح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک،11KVسٹی فقیر والی اور مہریہ سٹی فیڈرز( فقیر والی گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک،11KVچک نسیم،موج دریا،پیر فضل اور آر ایف حسین فیڈرز(قبولہ گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک،11KVریلوے سٹیشن،پی اے ایف،شکار پور،سٹی کوٹ مٹھن اور ڈسٹرکٹ جیل فیڈرز(روجھان گرڈ اسٹیشن)سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے صبح تک جبکہ 11KVسٹی،کوٹ مٹھن،مرگھائی، انڈس شوگر مل، بیٹ سنترہ اور عید گاہ روڈ فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک،11KVمین بازار،پارک،گلشن،مدرسہ،سٹی بخشن خان فرسٹ، سکینڈ اور سیداں والا فیڈرز(بخشن خان گرڈ اسٹیشن) سے اور11KVفدائی شاہ،سٹی،پی پی این روڈ،ریلوے روڈ،محمود،سٹی منڈی صادق گنج، ایم سی ڈی 1،2،میکلوڈ گنج اور امروکا فیڈرز(بہاولنگر گرڈ اسٹیشن)سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک،11KVقدرت اللہ اور سکندر چوک فیڈرز(بونگا حیات گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے نو بجے دوپہر ساڑھے تین بجے تک،11KVظفر آباد،قادر پور،بہادر پور،کوٹلہ،خان بیلہ،سعد اللہ پور، پیر قتال، گلشن اقبال،مخدوم جہانیاں، بہیلی شریف، انڈسٹریل،سٹی اور نوراجہ بھُٹہ فیڈرز(لودھراں اور جلال پور پیر والا سرکٹس) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک ،11KVفورٹ فیڈر(فورٹ عباس گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں