ملتان میںسسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق جہانیاں کی رہائشی خاتون کی تین ماہ بعد قبر کشائی

جمعہ 16 نومبر 2018 21:52

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) ملتان میںسسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق جہانیاں کی رہائشی خاتون کی قبر کشائی،جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایم ایس کی زیر نگرانی جہانیاں میں3ماہ بعد قبرکشائی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے علاقہ جناح کالونی کی رہائشی عشرت بی بی کی شادی ملتان میں محمد افضل نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے بطن سے 3 بچے پیدا ہوئے 21اگست2018ء کو خاتون عشرت بی بی کے گھر جہانیاں میں سسرالیوں کی جانب سے فون آیا کہ عشرت بی بی انتقال کر گئی ہے۔

عشرت بی بی کی میت جہانیاں لائی گئی تو انکشاف ہوا کہ عشرت بی بی جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور ناخن بھی سیاہ ہو چکے تھے مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد جہانیاں میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ اس حوالے سے صدائے احتجاج بلند کرنے پر تھانہ گلگشت کالونی ملتان میں مقدمہ نمبر646/18 زیر دفعہ 302 درج کیا گیا مگر پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے مزید کاروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

(جاری ہے)

ورثاء کی مقامی عدالت میں درخواست پر پوسٹ مارٹم کے لیے 3 ماہ بعد جہانیاں قبرستان میں عشرت بی بی کی قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ عثمان محمود کی نگرانی میں کی گئی جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عمر غوری، لیڈی ڈاکٹر تحریم، لیڈی ڈاکٹر روبینہ اور پولیس بھی اس موقع پر موجود رہے عشرت بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مذید حقائق منظر عام پر آسکیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں