محکمہ سوشل ویلفیئر کے اداروں میں خصوصی محافل میلاد ونعت خوانی کی تقریبات منعقدہوں گی

اتوار 18 نومبر 2018 21:30

ملتان۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پرعیدمیلادالنبیؐشایان شان اندازمیں منانے کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے زیراہتمام سوشل ویلفیئر کے اداورں میں خصوصی محافل میلادو نعت خوانی کی محافل کا انعقادکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 19نومبرسوموارکو صنعت زار ملتان میں خصوصی محفل میلادمنعقدہوگی جبکہ 20نومبر بروزمنگل کوعافیت سنٹراولڈایج ہوم میں مقامی تنظیم کے زیراہتمام محفل میلاد ونعت خوانی کاانعقادکیاجائے گااسی طرح21نومبر بروزبدھ کو دارلامان ملتان میںبھی محفل میلاد ونعت خوانی منعقدہوگی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں