انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی34ویںبرسی کل منائی جارہی ہے

پیر 19 نومبر 2018 21:48

ملتان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) نامورانقلابی شاعراورصحافی فیض احمد فیض کی34ویںبرسی کل منائی جارہی ہے۔فیض احمد فیض 13فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیداہوئے ۔مرے کالج سیالکوٹ سے انہوںنے تعلیم حاصل کرنے کے بعدوہ گورنمنٹ کالج لاہو رمیں داخل ہوئے اوروہاں سے ماسٹرکیا۔انہوںنے قیام پاکستان سے پہلے برطانوی فوج میں بھی خدمات انجام دیں ۔

قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان ٹائمز کے ایڈیٹرز کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

1951ء میں انہیں پنڈی سازش کیس میں گرفتارکرلیاگیا۔فیض احمد فیض ترقی پسند تحریک کے سرگرم رکن تھے ۔روس کی جانب سے 1962ء میں انہیں لینن امن ایوارڈسے نوازاگیا۔بھٹو دورمیں وہ ثقافتی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔جنرل ضیاء کے دورمیں فیض احمد فیض بیروت میں جلاء وطنی کی زندگی گزاری اورفلسطینیوں کے رسالے لوٹس کی ادارت کرتے رہے ۔نقش فریادی ،دستک صباء ،زندہ نامہ ،میرے دل میرے مسافر سمیت ان کے کئی شعری مجموعے شائع ہوئے ۔جیل سے ان کے خطوط پرمشتمل کتاب بھی منظرعام پرآئی ۔20نومبر1984ء کو ان کالاہورمیں انتقال ہوا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں