مہنگی گاڑیاں اورجائیدادخریدنے والوں کو مانیٹرکررہے ہیں ،عابد بودلہ

پیر 19 نومبر 2018 21:51

ملتان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پُرآسائش لائف سٹائل مہنگی گاڑیاں اوربڑی بڑی جائیدایں خریدنے والوں کو مسلسل مانیٹرکررہے ہیں ۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او)ملتان عابدرضابودلہ نے کہاکہ اگرکوئی ٹیکس دینے کی اہلیت رکھنے والا یہ سمجھتاہے کہ وہ ٹیکس ادا کئے بغیر ٹیکس حکام کو دھوکا دے کراپناکام جاری رکھ لے گاتواب ایسانہیں ہوسکے گاہم سب کوجواستعداد رکھتے ہیں ٹیکس نیٹ میں آناہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیمیں شہر بھر کاسروے کرنے علاوہ محکمہ ایکسائز کے ساتھ بھی مل کر کام کررہی ہیں اس کے علاوہ جائیدادکی خریدوفروخت کے دفاتر کی بھی مانیٹرنگ ہورہی ہے چالیس لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی جائیدادکی خریدوفروخت کاریکارڈحاصل کرکے متعلقہ اشخاص کونوٹسز دیں گے اوریہ سب کام 30نومبرجوگوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے کے فوری بعد شروع کردیں گے ۔

(جاری ہے)

عابدرضابودلہ نے کہاکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اورٹیکس چوروں کو گرفت میں لانے کے لئے کچھ دیگر سیکٹرزپربھی توجہ مرکوز کررکھی ہے جیسا کہ مہنگے سکولز میں بچوں کوپڑھانا ۔ٹیکس نیٹ کوبڑھانے کے لئے کی جانے والی ہماری کوشش بہت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ٹیکس کو استطاعت رکھنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے والوں کو پہلے سے ہی مانیٹر کرلیاگیاتھا۔اب تمام ترتحقیقات کے بعد ان میں سے 28کونوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جس کے بعد قانون کے مطابق مزید کاروائی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں