ملتان،گہوارہ سنٹر نے 24بچے ورثاء کے حوالے کئے

پیر 19 نومبر 2018 21:51

ملتان ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) گہوارہ سنٹرملتان نے رواں برس کے دوران 24بچے ورثاء کے حوالے کئے ۔ان بچوں کو گہوارہ میں عارضی رہائش دی گئی تھی ۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام یہ ادارہ نومولوداورلاوارث بچوں کی دیکھ بھال کیلئے قائم کیاگیاہے۔جنوری 2018ء کے بعد سے اب تک یہاں 44بچوں کو داخل کیاگیا۔جن میں سے 24بچوں کوعارضی رہائش دی گئی تھی جوبعدازاں والدین کے حوالے کئے گئے ۔

جبکہ 14بچوں کو قانونی کاروائی کے بعد بے اولاد والدین کی سپردگی میں دے دیاگیا۔ اس وقت ادارے میں 6بچے موجودہیں جن میں 4لڑکے ناصر ،علی ،عاریض اورعبداللہ اور2بچیاں نورفاطمہ اورمہک کرن ہیں ۔ سوشل ویلفیئر آفیسر مس کومل اعجاز نے’’اے پی پی ‘‘کو بتایاکہ ان بچوں کی دیکھ بھال کیلئے سہولتے فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم سٹاف کی کمی کے باعث ہمیں مشکلات کاسامنا ہے ۔

ادارے کی جانب سے 2لیڈی نرسز کی تعیناتی کے لئے ہیڈآفس کوڈیمانڈ بھجوادی گئی ہے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ آج منگل کو2بچوں عاریض اورعبداللہ کوعدالت کے ذریعے بے اولاد والدین کے حوالے کیاجائے گا۔انہوںنے مزیدبتایاکہ بچوں کوبے اولاد والدین کے سپردکرتے وقت ان بچوں کی سیکورٹی کے پیش نظر دس ،دس لاکھ روپے کے مچلکے بھی لکھوائے جاتے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں