ملتان:ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت: قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی مارکیٹ کمیٹی کی 4دکانات کو کرایہ داری پر نیلام

پیر 19 نومبر 2018 23:54

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی مارکیٹ کمیٹی ملتان کی 4دکانات کو کرایہ داری پر نیلام کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر و سٹی ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ملتان قاضی منصور کی سربراہی میں نیلامی ہوئی اس موقع پر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ خالد محمود اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سیلم منیس بھی بطور رکن نیلامی کمیٹی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

نیلامی میں کثیر تعداد میں آڑھتیوں اور تاجر برادری نے حصہ لیا ، نیلامی کے بعد دکان نمبر20ایف 26ہزار روپے ماہانہ کرایہ ، دکان نمبر21ایف 32ہزار روپے ماہانہ کرایہ اور دکان نمبر22ایف 33ہزار روپے ماہانہ کرایے پر نیلام کی گئی جبکہ دکان نمبر23ایف کی بولی 30ہزار 5سو روپے دی گئی ۔ نیلام کمیٹی نے متفقہ طور پر چاروں دکانوں کی نیلامی کی منظوری دیتے ہوئے الاٹمنٹ کا آغاز کردیا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غلہ و سبزی منڈیوں کی بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے جلد ہی تمام منڈیوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا اور سرکاری واجبات کے نادہندگان سے خالی کرائی گئی مزید دکانات کی نیلامی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں