ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان اورسٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت

ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں سپیرئیر کالج میں سیمینار کا انعقاد

پیر 19 نومبر 2018 23:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان اورسٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں سپیرئیر کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹریفک آگاہی سیمینار میں کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف ،انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹرمحمد جاوید اور پرنسپل سپیرئیر کالج یاسر طاہر خان صاحب نے طلباء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اصولوں بارے لیکچر دیا۔ ٹریفک قوانین ہماری حفاظت کے ضامن ہیں اس لئے ان پر عمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ان خیالات کا اظہارچیف ٹریفک آفیسر نے اپنے خطاب میں کیا۔ انسپکٹر محمدجاوید نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 18سال کی عمرکے بعد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں اور پھر روڈ پر گاڑی/موٹر سائیکل چلائیں اس کے علاوہ طلباء سے عہد لیا گیا کہ جب موٹر سائیکل پر سفر کریں تو نا صرف خود ہیلمٹ کا استعمال کریں گے بلکہ اپنے والدین اور عزیزو اقارب کو بھی اس بات کی تاکید کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں