ْبہائوالدین زکریایونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ،کنٹریکٹ اورایڈہاک ملازمین کو ریگولر کرنے کافیصلہ

اتوار 9 دسمبر 2018 00:10

ملتان ۔08دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کی رواں برس کی چًھٹی میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی زیر صدارت ہوئی جس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے سرانجام دیئے۔ میٹنگ میں 31ایٹمز کے ایجنڈے پر بنیادی اہمیت کے فیصلے کئے گئے ان میں سرفہرست یونیورسٹی میں ڈیلی ویجز ، کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیاجس میں یونیورسٹی ماڈل سکول کے اساتذہ بھی شامل ہیں۔

تاہم خزانہ دار کو ہدایت کی گئی کہ وہ قواعد کے مطابق اس کے لئے متعلقہ فورم سے توثیق حاصل کرے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے دو سلیکشن بورڈ 13جولائی اور 7دسمبر کی سفارشات کی منظوری بھی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ان فیصلوں سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین اور ان کی ٹیم اور اپنی قیادت صدرمحمد حُر غوری اورجنرل سیکرٹری ندیم عباس بوسن کو مبارکباد دی۔

ایمپلائر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد حُر غوری اور سیکرٹری جنرل ندیم عباس بوسن نے وائس چانسلر اور ممبر سینڈیکیٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ اجلاس میں جسٹس شہرام سرورچوہدری،پروفیسر ڈاکٹرعاشق محمد خان درانی،ایم پی اے محمد ندیم قریشی، سید نوید حسین شاہ HECاسلام آباد ، مس شمع ضیاء HED،عطاء محمد فنانس پنجاب لاہور، نگہت سلطانہ ، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف ، ڈاکٹر مقرب اکبر، آمنہ حسنین نقوی نے شرکت کی۔ قانونی معاملات میں معاونت کیلئے یونیورسٹی لیگل ایڈوائزر محمد علی صدیقی بھی شریک ہوئے۔جبکہ اس اجلاس میں ایڈیشنل رجسٹرار محمد زبیراحمد نے رجسٹرار کی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں