گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کیلئے احکامات جاری کر دیئے ،علی اکبر بھٹی

پیر 10 دسمبر 2018 23:18

ملتان۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ تمام گرین بیلٹس اور درختوںکو خوبصورت پودوں سے آراستہ کریں گے،گرین بیلٹس کی صفائی اور تزئین وآرائش کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلمہ چوک گرین بیلٹس اور آرٹس کونسل پارک کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا،انھوں نے کہا کہ بلااجازت غیر حاضر ملازمین کو فورا معطل کر رہے ہیں ،آرٹس کونسل پارک میں صفائی کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوری صفائی کے احکامات کرتے ہوئے کہا کہ پارکس اور گرین بیلٹس پر صفائی انتہائی ضروری ہے،عوام سے بھی التماس ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پودوں کی حفاظت یقینی بنائیں ،ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پارک میں آنیوالے افراد کو تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل نے غیر حاضر آرٹس کونسل کے دو ملازمین کو فوری معطل کر دیا،انھو ںنے کہا کہ روزا نہ کی بنیا د پر پا رکس اور گرین بیلٹس کا دورہ کرو ں گا،تما م دستیاب وسا ئل بروئے کا ر لا کر ادارے کو مستحکم بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں