تجاوزات کے خلاف آ پر یشن ہر صور ت جاری رکھا جا ئے گا ،ڈپٹی کمشنر

پیر 10 دسمبر 2018 23:42

ملتان۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ تجاوزات آ پر یشن بغیر کسی دبا ئو اور رکاوٹ ہر صور ت جاری رکھا جا ئے گا ۔قبضہ ما فیا نے ذ اتی مفادا ت کی خاطر شہر کا حسن بگا ڑ کر رکھ دیا ہے ۔ریا ستی ادا رو ں کو ہر صو ر ت سر کا ری ارا ضی کا ایک ایک انچ واگز ار کر انے کے احکا ما ت دئیے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ گو ل با غ اور گلگشت آ پر یشن سے متا ثر ہ تا جر وں کو قانو نی دائر ہ کا ر کے تحت متبا دل جگہ پر روز گار فر اہم کر نے پر غو ر کر ینگے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز تا جر وں کے ایک نما ئندہ وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔وفد کی قیا دت تا جر رہنما ء خواجہ محمد شفیق نے کی جبکہ ظفر اقبال سمیت مختلف با ز ارو ں کے صدور بھی انکے ہمر اہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک نے کہا کہ گر ین اینڈ کلین پنجا ب مہم کے تحت ضلع بھر میں 10 ارب سے زائد مالیت کی ارا ضی واگز ار کر ائی گئی جو ایک ریکا رڈ ہے ۔اگلے مر حلے میں پلازو ں اوت غیر قا نونی ہائوسنگ سکیمو ں کے خلاف کر یک ڈا ئو ن کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ تاجر وں کے تما م جائز مسا ئل کو تر جیحی بنیا دو ں پر حل کیا جا ئے گا تا کہ معیشت کا پہیہ احسن انداز میں چل سکے ۔اس موقع پر تاجر رہنماء خوا جہ محمد شفیق نے ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک کی شہر کیلئے خد ما ت کو خر اج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں