جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میںٹاسک فورسز نے 83بجلی چورپکڑ لئے

افراد کے خلاف مقدمات درج،3 لاکھ31 ہزاریونٹس چوری کرنے پر52لاکھ33 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میںٹاسک فورسز نے 83بجلی چورپکڑ لئے ۔5افراد کے خلاف مقدمات درج،3 لاکھ31 ہزاریونٹس چوری کرنے پر52لاکھ33 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورسز نے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے 8دسمبر2018؁ء کو ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں51گھریلو،کمرشل صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ ا انہیںایک لاکھ 21 ہزار459یونٹس جرمانہ عائد کیاگیا جس کی مالیت25لاکھ47ہزار روپے بنتی ہے جبکہ تین افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ۔

ڈی جی خان سرکل میں 14بجلی چوروں کو13ہزار933یونٹس چوری کرنے پر2 لاکھ11 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔بہاولپور سرکل میں9بجلی چوروں کو14ہزار551یونٹس چوری کرنے پر2 لاکھ28ہزارروپے جرمانہ اور2افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔مظفرگڑھ سرکل میں3افراد کو4ہزار526 یونٹس چوری کرنے پر87ہزارروپے جرمانہ، خانیوال سرکل میں 6بجلی چوروں کوایک لاکھ77ہزاریونٹس جرمانہ عائد کیاگیاجس کی مالیت21لاکھ58ہزارروپے بنتی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں