میپکوٹاسک فورسزنے 79بجلی چورپکڑلئے

منگل 11 دسمبر 2018 22:43

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میںمیپکوٹاسک فورسز نے 79بجلی چورپکڑ لئے ۔6افراد کے خلاف مقدمات درج،ایک لاکھ20 ہزاریونٹس چوری کرنے پر21لاکھ82 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورسز نے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں21گھریلوصارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ ا انہیں35ہزاریونٹس جرمانہ عائد کیاگیا جس کی مالیت6لاکھ91ہزار روپے بنتی ہے جبکہ ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایاگیا۔

وہاڑی سرکل میں 19صارفین کو 29ہزار367یونٹس چوری کرنے پر 5لاکھ 42ہزارروپے، بہاولپور سرکل میںایک بجلی چور کو1069یونٹس چوری کرنے پر19ہزارروپے،ساہیوال سرکل میں 9بجلی چوروں کو 10 ہزار 887 یونٹس چوری کرنے پر 2لاکھ9ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل میں 8صارفین کو 7ہزار379بجلی چوروں کو ایک لاکھ22ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ سرکل میں3 افراد کو13ہزار یونٹس چوری کرنے پر2لاکھ54ہزارروپے جرمانہ اورتین افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔بہاولنگر سرکل میں 8صارفین کو 13ہزار 584 یونٹس چوری کرنے پر 2لاکھ40ہزارروپے جرمانہ اور 2مقدمات درج کروائے گئے ۔خانیوال سرکل میں10بجلی چوروں کو10ہزار491یونٹس جرمانہ عائد کیاگیاجس کی مالیت ایک لاکھ روپے بنتی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں