اچھی غذائیت بہتر زندگی و صحت مند معاشرے کی ضامن ہے،ڈاکٹرسعید

منگل 11 دسمبر 2018 22:43

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا ہے کہ اچھی غذائیت ہی بہتر زندگی ، اچھے مستقبل ، صحت مند معاشرے اور مضبوط پاکستان کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں اتنے لوگ بھوک سے نہیں مرتے جتنے زیادہ کھانے کی وجہ سے مرتے ہیں ،انہوں نے مختلف بیماریوں بالخصوص موٹاپا، ذیابیطس ، امراض قلب ، ہڈیوں کا بھربھراپن اور کینسر جیسے وبائی امراض کے پاکستا ن میں بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش پبلک ہیلتھ اور نیوٹریشن پرموشن کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن متوازن غذا کی آگاہی کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غذا اور غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل غیر صحت مند اور غیرمتوازن غذا کا استعمال ہمارے جسم کو انتہائی اہم اجزاء سے محروم کردیتا ہے۔ اس موقع پر 200طلباء طالبات نے یونیورسٹی میں13 مختلف شعبہ جات /مقامات پرکیمپ لگائے اور کیمپوں میں آنیوالے تقریبا 20 ہزار سے زائد طلباء طالبات ، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی سٹاف کی غذائی تشخیص کی اور مہلک امراض کے بارے میںآگاہی دی۔ مزید برآں طلباء نے کیمپوں پر آنے والے لوگوں کو روزمرہ کی غذا کو بہتر بنانے اور متوازن غذا کے بارے میں مفید مشورے بھی دیئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں