کسی تفریق کے بغیرخوشیاں تقسیم کی جائیں، کر سمس امن ومحبت کا درس دیتا ہے، صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین

منگل 11 دسمبر 2018 23:51

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے کہا ہے کہ کر سمس ہمیں امن ومحبت کا درس دیتا ہے ،ہمیں خو شیا ں با نٹنے کیلئے بلا تفریق کا وشیں جا ری رکھنا ہو ں گی،وزیر اعظم عمر ان خا ن امتیا زی تفریق کے خلاف ہیں ،ہم یکسا نیت پر یقین رکھتے ہیں ،پاکستا ن تحر یک انصا ف وہ جما عت ہے جو قبضہ مافیا اور وراثتی سیا ست کے خلا ف ہے،اقلیتی حقو ق کمیشن کے قیام سے ہر اقلیتی شہر ی کو بھی دیگر شہریو ں جیسے حقوق حا صل ہو نگے ،کر سمس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزاد ر نے غریب اور مستحق مسیحی بر ادر ی کیلئے 3 کر وڑ رو پے کے امداد ی پیکج کا اعلا ن کیا ہے جبکہ ڈھا ئی کر وڑ رو پے کے اقلیتی طلبا ء وطالبا ت کیلئے سکا لر شپ بھی دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے پاسٹر ی انسٹیٹیو ٹ نقشبند کالو نی اور سینٹ میر یز کھتیڈریل چر چ میں منعقد ہ تقریبا ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتا ن مدثر ریا ض ملک ،ایم پی اے مہیندر پال سنگھ ،بشپ لیو را ڈ رک پال ،فادر جمشید البرٹ اوپی ،سرفراز کلیمنٹ ، پا سٹر فہیم عیسیٰ، فادریعقوب فاروق اوپی ،فادر سہرا ب یونس ، فادر جاوید خو رشید ،ڈ یو ڈ تاج دین ،پادر ی نعیم جا وید ،ارشاد نوا ب ، پیٹر ک حیا ت، پادر ی عاطف،پادری کامر ان ودیگر بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے کہا کہ ملک میںمختلف بحر ان موجود ہیں ،حا لا ت میں بہتر ی کیلئے ہمیں کڑ وی گو لی نگلنا ہو گی ،ہمارا ہر پیدا ہو نے وا لا بچہ مقر و ض ہے ،جو پاکستا ن کیلئے سو چے ہمیں ا س کے سا تھ چلنا چا ہئے۔انہو ں نے کہا کہ کر سمس کے موقع پر چر چز کی سکیو رٹی ،لا ئٹس اور صفا ئی وستھر ائی کے بہتر انتظا ما ت کئے جا ئیں گے ،مینارٹی امپاورمنٹ پیکج کو ہر اقلیتی تک لے کر جائیں گے ،میڈیکل و انجینئرنگ یونیورسٹیو ں اور ہائوسنگ سکیمو ں میں اقلیتو ں کے کو ٹہ کیلئے بھی کام جاری ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ خو شیا ں بانٹنے سے بڑھتی ہیں ۔ہمیں خو شیا ں ہر صو ر ت بانٹنا چا ہیے تا کہ ہما رے دکھ کم ہو ں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن تحر یک انصا ف قبضہ ما فیا کے خلاف ہے جس پرانہو ں نے ان کے خلاف کر یک ڈا ئو ن شروع کررکھا ہے ۔اقلیتو ں کے مذہبی مقاما ت پر قبضے کسی طو ر بھی قبو ل نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وہ یقین دلا تے ہیں کہ پاکستان تحر یک انصا ف کی حکو مت 2019 ء میں چر چز کے قبضے بھی ختم کر ائے گی ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ جو لو گ غلط کا م کر تے ہیں ان کا سا تھ ہر گز نہیں دیا جا ئے گا ۔ڈ پٹی کمشنر مدثرریا ض ملک نے کہا کہ ہمیں چر چز ،مندرو ں ،مساجد سے آنے وا لی پیارومحبت کی با ت کو ضر ور پھیلانا چاہیے ، کر سمس کی تقریبات ملتا ن میں بھر پور طر یقہ سے منا ئیں گے ۔اقلیتی بر اد ری کو ہر ممکن حفا ظت ومدد فر اہم کر ینگے ،ہم نے ملتان میں 22 ارب رو پے کی سر کار ی ارا ضی واگزار کر ائی ہے ،چر چز پر قبضے با رے حقائق سامنے لا ئے جا ئینگے ۔

انہو ں نے کہا کہ میر ے دروازے اقلیتوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ان کے ذ اتی واجتما عی مسائل کو حل ضر ور کیا جا ئے گا ۔ایم پی اے مہندر پال سنگھ نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی طر ف سے ملنے وا لے فنڈز ومر اعا ت تما م اقلیتی بر ادریو ں میں یکسا ں تقسیم کئے جا ئیں گے اس میں کسی قسم کی خیا نت نہیں ہو گی ۔عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا ۔جنو بی پنجا ب کے مسا ئل کے حل کیلئے ہر فور م پر آو ا ز اٹھا ئیں گے ۔

قبل از یں صو با ئی وز یر نے مسیحی طالبا ت میں اچھی پر فارمنس پر انعاما ت بھی تقسیم کئے جبکہ دوسر ے شہر یو ں سے آنے وا لے اقلیتی نما ئندو ں کے مسائل بھی سنے۔بعدا زا ں صو با ئی وز یر اعجاز عالم آ گسٹین ،ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک ،مہیندر پا ل سنگھ ، بشپ آ ف ملتا ن لیو ر اڈر ک پا ل ودیگرنے کر سمس کیک کا ٹا اور ملکی تر قی وخو شحا لی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں