کمشنر ملتانکی آم کی پیدا وا ر میں اضافہ کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقداما ت کرنیکی ہد ایت

بدھ 12 دسمبر 2018 00:20

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے آم کی پیدا وا ر میں اضافہ کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقداما ت کر نے کی ہد ایت دیتے ہو ئے کہا کہ آ م ہما را نہ صرف ثقافتی پھل ہے بلکہ اس خطے کی پہچان بھی ہے ،مینگو ریسرچ انسٹیٹیو ٹ آ م کی پید اوار بڑ ھا نے اور بین الا قوامی منڈ یو ں کی تو جہ حا صل کر نے کیلئے لا ئحہ عمل تیا ر کر ے، ان خیا لا ت کاا ظہار انہوں نے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی کا رکرد گی با رے جا ئز ہ اجلاس کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کیا ،کمشنر نے کہا کہ بین الا قوامی ما رکیٹ میں جگہ بنا نے کیلئے آ م کی کوا لٹی اور شیلف لا ئف کو بڑ ھا نا نا گزیر ہے ،برآ مد ی حجم میں اضافے کیلئے آ م کے پھل کے معیا ر کو بہتر بنا کر انٹر نیشنل ما ر کیٹ میں متعا رف کر وانا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مینگو ریسر چ انسٹیٹیو ٹ کو اپنا کلید ی کر دا ر ادا کر نا ہو گا جبکہ ڈویژ نل اور ضلعی انتظا میہ بھی ہر ممکن تعاون کر ے گی ،اجلاس میں وی سی محمد نو از شریف زرعی یو نیو رسٹی ڈا کٹر محمد آ صف علی اور ڈا ئریکٹر مینگو ریسر چ انسٹیٹیو ٹ اللہ بخش کی جانب سے تفصیلی بر یفنگ بھی دی گئی ،اس موقع ایڈ یشنل کمشنر سرفراز احمد اور دیگر متعلقہ افسرا ن بھی مو جود تھے ،بعد از اں کمشنر نے مینگو ریسر چ انسٹیٹیو ٹ کی لیبا رٹر یو ں اور نر سر سیو ں کا بھی دور ہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں