ملتان، چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے روٹری ویڈر استعمال کر نیکی ہدایت

بدھ 12 دسمبر 2018 00:20

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ چنے کی فصل کو پیازی، باتھو، چھنکنی بوٹی، لیلی، رٴْت پھلائی، دٴْمبی سٹی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہیں، جڑی بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کو ترجیح دیں، ترجمان نے مزید کہا کہ بارش اور ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافہ سے چنے پر جھلساؤکی بیماری کا حملہ ہوسکتا ہے، یہ بیماری زیادہ نمی اور موزوں درجہ حرارت پر نشوونما پاکر وبائی صورت اختیار اور کاشتہ چنے کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے جو کہ پیداوار میں خاطرخواہ کمی کا باعث بنتی ہے، جھلساؤ کی وجہ سے فصل پر ابتدائی طور پر پودے کے تمام پتوں پر خاکی بھورے رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں، بیماری کی علامات نظر آنے پر کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں جبکہ بارانی علاقوں کے کاشتکار چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری ویڈر استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں