نیب کی انسداد بدعنوانی بارے آگاہی وتدارک مہم 2018ء کے اختتام پرملتان آرٹس کونسل میں تقریب کا اہتمام

بدھ 12 دسمبر 2018 23:31

ملتان۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) نیب کی جانب سے 15روزہ انسداد بدعنوانی کیلئے آگاہی وتدارک مہم 2018ء کے اختتام پرملتان آرٹس کونسل میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں پانچ یونیورسٹیز کے وائس چانسلر زاورتین ڈویژنزملتان ،بہاولپوراورڈیرہ غازیخان میں دوہفتوں سے جاری شدہ مقابلہ جات میں جیتنے والے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن نے کہاکہ نیب کامقصد بدعنوانی کی آگاہی اوراس کے سدباب کیلئے معاشرہ میں کرپشن کے خلاف نفرت پیداکرناہے ۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کے ذریعے نیب اپنا پیغام گھرگھرپہنچائے گی ۔تقریب میں وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ڈاکٹرآصف علی ،وائس چانسلر محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹرعامر امتیاز ،وائس چانسلر این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی اخترعلی کالرواوروائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان قدسیہ خاکوانی نے مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

قبل ازیں ملتان ٹی ہائوس سے آرٹس کونسل تک آگاہی واک منعقدکی گئی جس میں طلباء وطالبات کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے خصوصی شرکت کی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں