سکیورٹی گارڈ کے قتل کے الزام میں5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،سی پی او

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:49

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایم ڈی اے آفس میں ڈکیتی اور سکیورٹی گارڈ کے قتل کے الزام میں پانچ ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے، یہ بات سی پی اوملتان منیر مسعود مارتھ نے پولیس لائن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سی پی او نے بتایا کہ ایم ڈی اے چوک کے قریب واقع ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں خلیل احمد نامی سکیورٹی گارڈ اپنی ڈیوٹی پر موجودتھا کہ پانچ نامعلوم مسلح افراد بلڈنگ میں داخل ہوئے اور آفس میں موجود اے ٹی ایم مشین سے رقم لوٹنے کی کوشش کی ،ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ خلیل احمد کو قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگئے،منیر مسعود مارتھ نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن توصیف حیدر اور ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر کی سربراہی میں پولیس اور سی آئی اے سٹاف پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے پانچ ملزمان پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں زاہد مجبتی، شہبازوسیم عرف کنی، محمد اسد ، کاشف الیاس اور بلاول شامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ ملزم زاہد مجتبی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور اس نے اے ٹی ایم مشین سے رقم لوٹنے کا منصوبہ بنایاتھا، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کے اغوا سے متعلق سوال کے جواب میں سی پی او نے بتایا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں