ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میپکو کے 8ایگزیکٹو انجینئرز کو شوکاز نوٹسز جاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:49

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 8ایگزیکٹو انجینئرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردئے ہیں ،انہوں نے چیف انجینئرز/سرکل مانیٹرز کو ہدایات دی ہیں کہ ناقص کارکردگی اور مقررکردہ اہداف حاصل نہ کرنے پر خانیوال اور بہاولپور سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں کے سب ڈویژن آفیسرز (ایس ڈی اوز) کیخلاف بھی کا رروائی کا آغاز اور انہیں فوری طور پر شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں ، بجلی چوروں کیخلاف موئثر کارروائیاں نہ کرنے اور ڈیفالٹرز سے واجبات /بقایاجات وصولی کے مقررکردہ اہداف حاصل نہ کرنے پر میپکو ڈویژن خانیوال، میاں چنوں ڈویژن، کبیروالہ ڈویژن، سٹی ڈویژ ن بہاولپور، لودہراں ڈویژن، حاصل پور ڈویژن،ماڈل ٹائون ڈویژن اور کہروڑپکا ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر زآپریشن کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں