گزشتہ ماہ بلنگ کی مد میں 15ارب سے زائد کی وصولیاں کیں،میپکو

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:49

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نومبر 2018ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 15ارب94کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے ریکوری کی ماہانہ شرح120فیصد رہی ہے ، میپکو ملتان سرکل میں گھریلو، کمرشل، صنعتی ، زرعی ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے 3ارب 47 کروڑ 15لاکھ60ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح 128.88فیصد رہی، ڈیرہ غازی خان سرکل میں ایک ارب21کروڑ81لاکھ90ہزارروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 109.

(جاری ہے)

62 فیصد،وہاڑی سرکل میں ایک ارب36کروڑ26لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 130.23فیصد، بہاولپور سرکل میں2ارب 12کروڑ44لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح124.32فیصد، ساہیوال سرکل میں ایک ارب99کروڑ55لاکھ80ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح121.98فیصد، رحیم یار خان سرکل میںایک ارب80 کروڑ 46لاکھ90ہزارروپے وصولی کے ساتھ شرح109.46فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں ایک ارب76کروڑ 98لاکھ10ہزارروپے وصولی کے ساتھ شرح114.59فیصد، بہاولنگر سرکل میں ایک ارب 2کروڑ39لاکھ20ہزارروپے وصولی کے ساتھ شرح 115.38فیصد اور خانیوال سرکل میں ایک ارب 17 کروڑ17لاکھ30ہزارروپے ریکوری کے ساتھ ماہانہ ریکوری کی شرح118.42فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں