سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایگزیکٹو سیٹوں کیلئے انٹرویو کا سلسلہ جاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:55

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز بھی مختلف ایگزیکٹو سیٹوں پر بھرتی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان و چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مدثر ریاض کی سربراہی میں خصوصی انٹرویو پینل نے ای لائبریری سپورٹس گرائونڈ میں مسلسل دوسرے روز بھی طویل انٹرویو جاری رکھے ۔

گزشتہ روز مینجر فنانس ،آئی ٹی اور دیگر ایڈمن نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے ۔اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اقبال فریدنے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے کمپنی میں میرٹ پر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو بھرتی کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھرتیوں کا سلسلہ مسلسل 5روز جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں خاکروبوں اور فیلڈسٹاف کی بھرتی بھی شروع کی جائے گی تاکہ صفائی آپریشن کو تیز کیا جاسکے ۔

اقبال فرید نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو نجی فیکٹری کو فروخت کرنے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے تاکہ ریوینیو حاصل کرکے شہر کو مزید صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں گزشتہ روز 2ہفتوں سے صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کی بنیاد ی وجہ 2شفٹوں میں صفائی کا عملہ تعینات کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور چوکوں پر روزانہ پانی کا چھڑکائو کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو غرد و غبار سے بچایا جاسکے

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں