سی ای او میپکو کی نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے اقدامات کی ہدایت

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات کی وصولی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ،ڈیفالٹرز کے دیگرکنکشنز اگر دوسری ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں بھی نصب ہیں تو انہیں وہاں بھی منقطع کرانے کی کارروائی کریں ،انڈسٹریل صارفین کے کیسز کی عدالتوں میں بھرپورپیروی کی جائے ،جو صارفین عدالت سے باہر اپنے کیسز کا فیصلہ کرنا چاہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کی اور معاملات کو نمٹایاجائے ، وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ 2ماہ سے زائد واجبات ادانہ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 2ماہ سے زائد بلوں کے نادہندہ صارفین کے کنکشنز فوری طورپر منقطع کرنیکا حکم دیا اورکہا کہ انہیں کسی صورت بجلی کی سپلائی نہیں ملنی چاہئے،انہوں نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ خود اور ان کے ماتحت افسران فیلڈ میں نکلیں اور سرپرائز چیکنگ کریں تاکہ بجلی چوروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملے ،اس موقع پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد حمید چوہان، چیف انجینئر او اینڈ ایم عبدالعزیز نیازی، چیف انجینئر کسٹمرسروسز خواجہ غلام یاسین، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سسٹم ندیم اختر شیخ، ایڈیشنل چیف انجینئرز عمانوئیل سردار، عباس انجم لاشاری، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کمرشل میاں رحمت اللہ،فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود ،ڈپٹی کمرشل منیجر زاسد حماد اورفرخ مشتاق بھی موجو دتھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں