ملتا ن ریجن کی ڈس ایبل ٹیم نے مسلسل 3 مر تبہ قومی ٹورنا منٹ جیت کر ملتا ن کا نا م روشن کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مد ثر ریا ض ملک کی ہد ایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس ملتا ن کے زیر اہتما م سپورٹس کمپلیکس میں قومی چیمپیئن ڈس ایبل کر کٹ ٹیم ملتا ن ریجن کے اعزاز میں پر وقا ر تقر یب کا انعقا د کیا گیا ۔تقر یب کی صدا ر ت ڈ پٹی کمشنر ملتان مدثر ریا ض ملک نے کی جبکہ ڈسٹر کٹ سپو رٹس آ فیسر جمیل کامر ان اور پی ایس او شا ہد محمو د بھی ان کی ہمر اہ تھے ۔

ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک نے مسلسل 3 مر تبہ قومی ڈس ایبل چیمپیئن شپ ٹور نا منٹ جیتنے پر ملتا ن ریجن ٹیم کے 17 کھلا ڑ یو ں میں 10 ہزا ر روپے فی کس کیش پر ائز تقسیم کئے اور ٹرافیو ں اور شیلڈ سے بھی نواز ا۔اس موقع پر تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مد ثر ریا ض ملک نے کہا کہ ملتا ن ریجن کی ڈس ایبل ٹیم نے مسلسل 3 مر تبہ قومی ٹورنا منٹ جیت کر ملتا ن کا نا م روشن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظا میہ اور عوام اپنے ان ہیروز کو خر اج تحسین پیش کر تی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت پنجا ب نے معذور افر اد کو کھیلو ں کے ذ ر یعے قومی دھا رے میں شامل کر نے کیلئے ہنگا می اقداما ت کا آ غاز کر رکھاہے ۔تما م سپورٹس گر ائو نڈ زمیں سپیشل پر سنز کیلئے خصوصی مقاما ت مختص کئے گئے ہیں تا کہ وہ اپنی کھیلو ں کی سر گر میوں کو جا ری رکھ سکیں ۔

ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ تما م تعلیمی ادا روں میں میٹر ک ومڈ ل لیو ل سے ہی کھیلو ں کے حوا لے سے با صلا حیت بچو ں کو آ گے بڑ ھنے کا موقع دینے کیلئے مختلف وسائل فر اہم کر ے گی تا کہ غیر نصا بی سرگرمیو ں کے ذ ر یعے صحت مند معاشرہ پر وان چڑ ھا یا جا سکے ۔اس موقع پر استقبا لیہ سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈسٹر کٹ سپو رٹس آ فیسر جمیل کامر ان نے کہا کہ صلا حیتیو ں میں سپیشل پر سنز کسی طو ر ہم سے کم نہیں ۔

ملتا ن ریجن کی ڈس ایبل کر کٹ ٹیم میں 6 کھلا ڑ ی قو می ڈس ایبل کر کٹ ٹیم میں ملتا ن کی نمائند گی کر تے ہیں جو ہمارے لئے اعزاز کی با ت ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کے احکا ما ت پر ڈس ایبل کر کٹ ٹیم کو ملتا ن میں جاری ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹو ر نا منٹ میںبطو ر مہما ن مدعو کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی قومی کر کٹ ٹیم کے نا مورکھلا ڑ یو ں سے ملاقات بھی کرا ئی جا ئے گی ۔جمیل کامر ان نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ کی جانب سے کھلاڑ یو ں میں کیش پرائز تقسیم کر نے کا مقصد ان کی حو صلہ افز ائی ہے ۔بعد از اں ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مدثر ریا ض ملک نے نیشنل چیمپیئن ڈس ایبل کر کٹ ٹیم کے کھلا ڑ یو ں اور آ فیشلز میں کیش پر ائز اور ٹرا فیا ں تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں