ملتان،ٹریفک مسائل ۔شہر کے اہم چوکوں کی ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ری ڈیزائنگ کرنے کے احکامات جاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مد ثر ریا ض ملک نے بڑھتے ہو ئے ٹریفک مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی اے اور میو نسپل کا رپوریشن سمیت قومی تعمیر نو کے محکمو ں کوفور ی شہر کے اہم چو کو ں کی ٹر یفک مینجمنٹ کیلئے ری ڈیزائنگ کر نے کے احکاما ت جا ری کئے ہیں ۔ڈ پٹی کمشنر نے ابتدا ئی طو ر پر چو نگی نمبر 9 اور شمس آ با د چو ک کو کشاد ہ کر کے سلپ وے بنا نے کے احکا ما ت دیتے ہو ئے ایک ہفتے میں ٹر یفک کاآزمائشی پلا ن لا گو کر نے کی بھی ہدا یت کی ہے ۔

اس حوا لے سے گز شتہ روز ڈ پٹی کمشنر مد ثر ریا ض ملک کی صدارت میں ،ایم ڈی اے ،میو نسپل کا رپوریشن سمیت متعلقہ محکمو ں کے نمائندو ں کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں شہر کے ٹر یفک پلا ن پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ چو نگی نمبر 9 اور شمس آ با د چوک پر ٹر یفک مسائل کا بے پنا ہ اضا فہ ہو چکا ہے ۔

جس کے با عث فو ر ی اقداما ت نا گریز ہیں ۔ٹریفک کو سگنل فری رکھنے کیلئے ابتدا ئی طور پر ان دونوں مقا ما ت کیلئے با ئی پا س اور سلپ روڈ کے آ پشن پر غو ر کیا جائے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔مدثر ریا ض ملک نے کہا کہ ایم ڈ ی اے کی ٹیکنیکل ٹیم ٹر یفک کے رجحا ن کو مانیٹر کر نے کیلئے اہم چو کو ں پر ٹر یفک گاڑ یو ں کی آمدورفت کا شمار کر ے تا کہ مصد قہ اعدادوشما ر کے بعد جا مع حکمت عملی تشکیل دی جا سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ ٹر یفک مسائل کے حل کیلئے ماہر ٹر یفک انجینئر ز اور ٓ ر کیٹیکٹ کمپنیو ں کی خدما ت بھی حا صل کی جا ئیں تا کہ چو کو ں کی ری ڈیزائنگ کے ساتھ شہر کی خوبصو ر تی میں بھی اضا فہ ہو سکے ۔اجلاس میں ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنا نس غلا م فرید ،ڈا ئر یکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے نذ یر چغتا ئی اور ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر ٹر یفک انجینئرنگ رائو ذکا ء نے ڈپٹی کمشنر کو ٹر یفک پلا ن کے حوا لے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں