رفیق رجوانہ کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔چیف کمشنر ان لینڈریونیو

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

․ ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ملتان عابد رضا بودلہ نے کہاہے کہ سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ باقاعدگی سے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرارہے ہیں ۔ایف بی آر کی طرف سے ان کو گوشوارے جمع کرانے کی بابت نوٹس دینے کی بات بالکل غلط ہے ۔آرٹی او ملتان نے ان کوکسی قسم کا نوٹس جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ کے قانونی مشیر سید خالد بخاری ایڈووکیٹ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سابق گورنر کو ایف بی آر کی طرف سے گوشوارہ جمع نہ کرانے اور اثاثہ جات کی تفصیل فراہم کرنے کا نوٹس موصول نہیں ہوا ہے ۔ملک رفیق رجوانہ نے اس سال کا گوشوارہ بھی ای فائلنگ کے ذریعے بروقت جمع کرایا ہے۔گوشوارہ جمع نہ کرانے کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں جس کے خلاف ہم قانونی چارہ گوئی کرنے کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں