ملتان،سانحہ اے پی ایس کے یاد میں تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سماجی رہنما میاں نعیم ارشد نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء پوری قوم کے عظیم ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، تاریخ انسانیت کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ سانحہ پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، آج شہدائے سانحہ اے پی ایس کی یاد تازہ کرکے عزم صمیم کا اعلان کرتے ہیں کہ ملکی استحکام، امن کے قیام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم کے زیراہتمام شہدائے سانحہ اے پی ایس کی یاد میں 3 روزہ تقریبات کے سلسلے میں میموریل کانفرنس میں کیا ۔ اورنگزیب خان بلوچ، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، رخسانہ انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کو آج بیتے ہوئے 4 سال ہوچکے ہیں لیکن اس سانحہ کے زخم پوری قوم کیلئے ابھی بھی تازہ ہیں، شہدائے اے پی ایس کی یادکو بھلایا نہیں جاسکتا، انسانی تاریخ میں شہدائے پشاور اعلیٰ درجہ و مقام رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرہمایوں شہزاد، ظل فاطمہ ایڈووکیٹ، امیر نواز ملک ، اصغر محمود بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دشمن دنیا و آخرت میں کہیں بھی فلاح نہیں پاسکتے، شہدائے اے پی ایس نے جس جرأت و قربانی کا مظاہرہ کیا وہ انسانی تاریخ کی عدیم المثل ہے آج شہدائے سانحہ اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم امن کے دشمنوں کے ملک کے خلاف عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کی خصوصی نگرانی کریں، افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے نہ صرف جدوجہد کی بلکہ عظیم قربانیاں بھی دیں، افواج پاکستان اور پوری قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج وطن عزیز پاکستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں