ریلوے اسٹیشنوںپرشجرکاری مہم شروع کر دی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

ملتان ۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) دوسرے اداروں کی طرح ڈویژنل ہیڈکوارٹر سمیت تمام ریلوے اسٹیشنوںکوسرسبز وشاداب بنانے کی مہم شروع کردی گئی ہے ۔اس سلسلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے قریب نرسری قائم کردی گئی ہے۔جہاں پیپل ،شہتوت ،امرود ،آم اوربرگدجیسے سایہ دار پودے لگادیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طورپرراجن پوراورجامپور اسٹیشنوں کیلئے کیکر،امرود اورنیم کے پودے بھجوادیئے گئے ہیں ۔مزید سایہ دار، پھل دار اورپھول دارپودے لگاکرریلوے اسٹیشنوں کوخوبصورت اورسایہ دار بنایا جائے گا۔ڈی ایس ریلوے ملتان امیردائوپوتا نے بتایاکہ اس نرسری سے ریلوے ملازمین اورعام شہری بھی سستے داموں مستفید ہوسکیںگے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں