دنیا بھرمیں چائے کاعالمی دن منایاگیا

،ْپاکستان سب سے زیادہ چائے استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے ،اقوام متحدہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) دنیا بھرمیں آج چائے کاعالمی دن منایاگیا ۔یہ دن ہرسال 15دسمبرکومنایاجاتاہے ۔چائے کاعالمی دن پہلی بار 2005ء میں منایاگیااوراس کامقصدیہ تھا کہ بنگلہ دیش ،سری لنکا،نیپال ،ویت نام ،انڈونیشیا،کینیا،ملائیشیا،یوگنڈا،بھارت اورتنزانیہ سمیت چائے پیداکرنے والے ممالک کی حکومتوں اورشہریوں کوچائے کی عالمی تجارت کودرپیش مسائل اورچائے کے کھیتوں میں کام کرنے والے کارکنوں اورپیداوارسے منسلک افراد کے مسائل پر توجہ دلائی جائے ۔

اس سلسلے میں سب سے پہلے ورلڈسوشل فورم پر 2004ء میں آوازبلندکی گئی اور2005ء میں پہلی بار بھارت نے عالمی دن یوم چائے منایا ۔بعدازاں 2006میں سری لنکااور2008ء میں دیگرممالک نے بھی اس دن کی تقریبات کاآغازکردیا۔

(جاری ہے)

چائے کااستعمال سب سے پہلے چین میں دواء کے طورپر ہو ا۔اوربعدازاں سولہویں صدی عیسویں میں اسے یورپ میں بھی متعارف کروایاگیا۔سترویں صدی میں برطانیہ اوردیگرممالک میں چائے کا مشروب کے طورپراستعمال شروع ہوااوراس کی کمرشل پیداوار شروع ہوگئی ۔

2016ء تک دنیا بھر میں چائے کی پیداوار کا 62فیصدحصہ چین اوربرطانیہ میں ہوتاتھا۔ایک تحقیق کے مطابق پانی کے بعد چائے دنیا کامقبول ترین مشروب ہے اوردنیامیں روزانہ دوارب افراد اپنے دن کاآغاز چائے کی پیالی سے کرتے ہیں۔پاکستان کاشمار بھی سب سے زیادہ چائے استعمال کرنے والے ممالک میںہوتاہے۔ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈایگری کلچریونٹ ایف اے او کی حالیہ ر پورٹ کے مطابق پاکستان چائے کے استعمال میں دنیا کے پہلے سات ممالک میں سے ایک ہے ۔

2007ء سے 2016ء کے درمیان یہاں چائے کے فی کس استعمال میں 35.8فیصد اضافہ ہوا۔اس وقت پاکستانی سالانہ 172911ٹن کالی چائے استعمال کرتاہے اورتوقع ہے کہ 2027ء تک یہ مقدار 250755ٹن تک پہنچ جائے گی ۔رپورٹ کے مطابق 2007ء سی2016ء کے دوران ملاوی میں چائے کے استعمال میں سب سے زیادہ 565.2فیصد اضافہ ہوا ،دوسرے نمبرپرچین میںیہ شرح128.6فیصد،روانڈامیں 110.2فیصد،لیبامیں 39.8فیصد رہی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں