پی ایچ اے کا نجی ادارے کے تعاون سے 13کلو میٹر طویل گرین بیلٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

ملتان۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اور نجی ادارے کے تعاون سے چوک وہاڑی سے سدرن بائی پاس خانیوال روڈ پر واقع 13کلو میٹر طویل گرین بیلٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں فریقین کے درمیان جلد ایک معائدہ طے پایا جائیگا، 13کلو میٹر طویل گرین بیلٹ پر خوبصورت درخت پودے اور گھاس لگایا جائیگا،گرین بیلٹ کی آبیاری اور دیکھ بھال کیلئے بھی حکمت عملی کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل علی اکبر بھٹی نے ڈائریکٹر سلطان فائونڈیشن ملتان کے ڈائریکٹر ماجد فخری سے ملاقات کے موقع پر کیا، اُنھوں نے مزید کہا کہ سلطان فائونڈیشن کی طرح دیگر اداروں کے ہمراہ ملتان کی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ملتان شہر کو سر سبز و شاداب بنانے میں پی ایچ اے کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، پہلے سے موجود گرین بیلٹس کی بحالی اور اُن کی بہتری کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں