محکمہ ایکسائز ملتان نے 108795یونٹوں کو پراپرٹی ٹیکس ارسال کردیئے

پیر 17 دسمبر 2018 18:18

ملتان ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ملتان نی15دسمبر2018ء تک 108795یونٹوں کوپراپرٹی ٹیکس ارسال کیاہے ۔ایکسائز آفس ملتان کے مطابق حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں دس فیصد اضافے اور31دسمبرتک ٹیکس اداکرنے والوں کیلئے پانچ فیصد رعایت کااعلان کیا۔انہوںنے بتایاکہ یہ ٹیکس پانچ مرلہ سے زیادہ کی جائیداد پرلگایاجارہاہے تاہم پانچ مرلہ کی جوعمارات کمرشل سرگرمیاں جاری ہے ان پربھی پراپرٹی ٹیکس اداکیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ریجن میں 163255ایسے یونٹوں کی نشاندہی کی ہے جن پریہ ٹیکس لگناچاہیے ۔ ان میں 113025یونٹس ضلع ملتان میں ،26187یونٹس وہاڑی میں ،15071خانیوال میں اور6972قابل ٹیکس یونٹس لودھراں میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تمام اضلاع میں یہ بل یکم دسمبر2018ء سے ارسال کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی 10فارم بھی تمام اضلاع کوبھیج دیاگیاہے۔ایکسائز آفس ملتان نے 76783یونٹوں کو پراپرٹی بل ارسال کئے ہیں جبکہ 36242یونٹ بقایاہیں ۔

16305بل وہاڑی میں ارسال کئے گئے اور9882ابھی ارسال کرناباقی ہیں ۔9661بل ضلع خانیوال میں ارسال کئے گئے ،5410باقی ہیں ۔جبکہ لودھراں میں 6046بل ارسال کئے گئے جبکہ 2926ابھی باقی ہیں ۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کے دفتر کے آڈٹ کے لئے خصوصی ٹیم بھی ملتان پہنچ رہی ہے جو2017-18ء کاآڈٹ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں