منی لانڈرنگ میں ملوث 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

منگل 18 دسمبر 2018 22:08

ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سینئر سول جج ملتان نے منی لانڈرنگ اور بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان رحمت علی ، سجاد حسین ، امتیاز حسین کے خلاف 3 کروڑ کی رقم منی لانڈرنگ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر 4،4 روزہ جسمانی ریمانڈ ، ملزم غفران فاروق کے خلاف شہری نے اسکی بیٹی کو انگلینڈ کا ویزہ فراہم کرنے کے عوض 18 لاکھ 20 ہزار بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا جن سے تفتیش کی جانی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر فاضل عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں