پولیس لائن میں محرراورڈیوٹی آفیسر ان کی تھانوںمیں بہتری میں اپنے کردار کیلئے تربیتی ورکشاپ

منگل 18 دسمبر 2018 22:13

ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس لائن میں محرراورڈیوٹی آفیسر ان کی تھانوںمیں بہتری میں اپنے کردار کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسائیکالوجسٹ رابعہ نایاب ،انسپکٹرعتیق الرحمن ،انسپکٹرمحمد عامر ،انسپکٹرسرور،انسپکٹرمختاراحمد ،انسپکٹرطاہر عباس اورایس آئی حامد عطاء نے خطاب کرتے ہوئے کورس میں حصہ لینے والے شرکاء سے اپیل کی کہ پولیس سے وابستہ افسران دوران ڈیوٹی عوام سے بہتر رویہ اختیار کریں اوران کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔

تربیتی کورس میں بتایاگیاکہ افسران اپنے بہتررویہ سے پولیس کلچر میں مثبت تبدیلیاں لاسکتے ہیں ۔ورکشاپ آرگنائزرزایس پی لیگل محمد عارف اورڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈی ایس پی ہیڈکوارٹریوسف ہارون نے کہاہے کہ اس طرح کے تربیتی کورس ریجن بھرکے تمام پولیس افسران کوکرائے جائیں گے ۔پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ ورکشاپ اگلے چند روز تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں