ملتان، اندرون شہر صفائی کیلئے سکواڈ تشکیل دیدیاگیا

منگل 18 دسمبر 2018 22:13

ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اقبال فرید نے اندرون شہر اورگنجان آباد کالونیوں کی صفائی کیلئے 100سینٹری ورکرزپرمشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دیدیا۔

(جاری ہے)

منیجرآپریشن عثمان خورشید کے مطابق اس موقع پربھاری مشینری اورواٹرٹینکوں کے ہمراہ سرکلر روڈ پرگرینڈصفائی آپریشن کیلئے آغاز کردیاگیاہے ۔

صفائی آپریشن میں چھوٹی گلیوں میں صفائی اورسیوریج نالوں سے گندگی اٹھانے کیلئے ہتھ گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں ۔منیجنگ ڈائریکٹر نے اس بات کااعادہ کیاکہ پوراہفتہ اندرون شہر اورملحقہ علاقوں میںصفائی آپریشن جاری رکھاجائے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ سڑکوں پرملبہ ڈالنے والے 100سے زائد پراپرٹی مالکان کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں