نامور مورخ ،محقق اورتاریخ ملتان کے مصنف علامہ عتیق فکری کی31ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 19 دسمبر 2018 14:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) نامور مورخ ،محقق اورتاریخ ملتان کے مصنف علامہ عتیق فکری کی31ویں برسی کل (20دسمبر) منائی جائے گی۔ علامہ عتیق فکری 15جنوری 1912ء کو ملتان میں پیدا ہوئے اور20دسمبر 1987ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ علامہ عتیق فکری کا اصل نام عبدالحمید تھا۔ ان کے آبائواجداد کا سلسلہ روزگار زردوزی اور میناکاری تھا۔

(جاری ہے)

علامہ عتیق فکری واجبی سی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی پیشے سے منسلک ہوگئے۔اس دوران انہوں نے تحقیق و تالیف کا کام بھی جاری رکھا۔ علامہ عتیق فکری بہت سے رسائل کے مدیر رہیجبکہ وہ روزگار کے سلسلے میں 1958ء میں کراچی گئے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان کراچی کے لیے تاریخی موضوعات پر سکرپٹ لکھنے لگے۔ 1970ء میں جب ریڈیو پاکستان ملتان کا آغا ز ہوا تو وہ اس سے منسلک ہوگئے۔ ان کی کتابوں میں چار جلدوں پرمشتمل کتاب ’’ نقش ملتان‘‘ اہمیت کی حامل ہے جس میں انہوں نے 2500قبل مسیح سے عہد حاضر تک ملتان کی تاریخ بیان کی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں