ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی بھرتیاں، انٹی کرپشن نے ایم ڈی سے وضاحت طلب کرلی

منگل 15 جنوری 2019 19:46

ملتان ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) محکمہ انٹی کرپشن نے سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے مبینہ غیرقانونی تقرریوں پروضاحت طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق چوہدری جاویداقبال نے ایک شہری کی جانب سے انٹی کرپشن میں درخواست دی ہے جس میں الزام عائد کیاگیاہے کہ سالڈویسٹ کی انتظامیہ نے بھرتیوں پرپابندی کے باوجود مختلف تقرریاں کیں اورغیرقانونی طوپربھرتی کئے جانیوالے افرادکوتنخواہیںبھی ادا کی جارہی ہیں۔اس درخواست پرملتان سالڈویسٹ منیجمٹ کپنی کے ڈائریکٹراقبال فرد سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں